تمباکو اور منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جائے،کمشنر

تمباکو اور منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جائے،کمشنر

غیر قانونی تمباکو مصنوعات،بغیر ٹیکس سگریٹس کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیرصدارت اجلاس ہوا، تمباکو اور منشیات سے پاک ماحول بنانے کیلئے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں غیر قانونی تمباکو مصنوعات اور بغیر ٹیکس سٹیمپ والے سگریٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصان دہ اور غیر قانونی مصنوعات کی فروخت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بغیر ٹیکس سٹیمپ والے سگریٹس کے خلاف مختلف اضلاع میں کی جانے والی کارروائیوں میں راولپنڈی میں 31پیک اور چکوال میں 1220پیک ضبط کیے گئے۔ کمشنر نے کہا راولپنڈی کو تمباکو اور ڈرگ فری بنانے کیلئے آگاہی مہمات کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں