اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 8 افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 8 افراد تھانے بند

125افراد، 73گھروں، 15دکانیں، 19گاڑیوں، 71موٹرسائیکلوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 125افراد، 73 گھروں، 15دکانیں، 19گاڑیوں اور 71موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، جانچ پڑتال کے دوران 8مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں