اسلام آباد، فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری

اسلام آباد، فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری

30نومبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک 1ہزار 85فوڈ پوائنٹس نے رجسٹریشن کرائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، 30نومبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک 1ہزار 85فوڈ پوائنٹس نے رجسٹریشن کرائی۔ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں فوڈ پوائنٹس کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں کاروباری افراد کی سہولت کیلئے ہفتہ و اتوار بھی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا گیا۔ ڈپٹی ڈاریکٹر آپریشنز طاہرہ صدیق نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کے حوالے سے تمام اعدادوشمار اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جو فوڈ پوائنٹس رجسٹریشن نہیں کروائیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں