تاجر کمیو نٹی کے مسائل حل کیے جائینگے،آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں تاجر رہنما اجمل خان بلوچ کی قیادت میں تاجر کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
تاجروں نے ا نہیں سکیورٹی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا، آئی جی اسلام آباد نے تجارتی مراکز کی سکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور غیر قانونی پارکنگ و دیگر مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے مارکیٹ سکیورٹی کی مؤثر نگرانی کیلئے ایس پی ڈولفن خالد محمود کو خصوصی ٹاسک تفویض کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد میں امن وا مان کو قائم کرنا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وفد نے سکیورٹی سمیت دیگر تمام اہم معاملات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔