پاکستان میں کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے فریم ورک کو مضبوط بنانیکی کوششیں تیز

پاکستان میں کیمیکلز کے محفوظ استعمال  کے فریم ورک کو مضبوط بنانیکی کوششیں تیز

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جوائنٹ سیکرٹری (انٹرنیشنل کوآپریشن) نازیہ زیب علی نے کہا ہے کہ پاکستان کیمیائی مادوں کے محفوظ انتظام، قومی کیمیکل گورننس میں بہتری اور۔۔

 خطرناک کیمیکلز کے محفوظ ہینڈلنگ کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ گلوبلی ہارمونائزڈ سسٹم آف کلاس ifikationاینڈ لیبلنگ آف کیمیکلز (GHS)کے نفاذ میں توسیع سے متعلق کیپیسٹی بلڈنگ انسیپشن ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے قومی و بین الاقوامی ماحولیاتی فرائض کی ادائیگی کیلئے پْرعزم ہے ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان سلیم شیخ نے کہا کہ GHSاور دیگر بین الاقوامی کیمیکل کنونشنز کے مؤثر نفاذ کیلئے عوامی اور ادارہ جاتی آگاہی نہایت اہم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں