پاکستان افریقہ اکنامک کونسل کے وفاقی چیپٹر کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب

پاکستان افریقہ اکنامک کونسل  کے وفاقی چیپٹر کے عہدیداران  کی حلف برداری کی تقریب

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (پی اے ای سی) کے وفاقی چیپٹر نے کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اپنے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی، جس میں پاکستان اور۔۔۔

 افریقی ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سفارت کاروں، معروف جامعات کے وائس چانسلرز، ممتاز ماہرین اور بالخصوص افریقی خطے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔نہوں نے افریقہ میں موجود تجارتی مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں