ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی یو سی 14میںصفائی آگاہی مہم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے یو سی 14 سیٹلائٹ ٹائون ایف بلاک میں مارکیٹوں اور ۔۔۔
گھروں میں جا کر شہریوں کو صفائی، کوڑا کرکٹ کی صحیح تلفی اور صاف فضا کے بارے میں آگاہی دی، شہریوں کو بتایا گیا کہ صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی یا کوڑا کرکٹ کو غلط جگہ پھینکنے پر قانون کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف شہر کو صاف رکھنا نہیں بلکہ ہر فرد میں صفائی اور ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا ہے ، شہری تعاون اور شعور کے ذریعے شہر کو صاف اور ماحول کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔