سینیٹر گردیپ سنگھ کی دعوت پر طلبہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سینیٹر گردیپ سنگھ کی دعوت پر طلبہ و طالبات کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ۔۔۔
وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں وفد کو گلیِ دستور کے دورے کے دوران پاکستان کے آئینی ارتقاء اور تاریخی قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبہ و طالبات کے وفد کو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا، ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار اور پارلیمانی روایات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔