چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب کا نیو ٹیک کا دورہ

چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب  کا نیو ٹیک کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب نے نیو ٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کی دعوت پر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔۔۔۔

 اس دورے کا مقصد تکنیکی تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی اور قومی صنعتی ترقی میں اس کے کردار کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرمین کو ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی جس میں یونیورسٹی کے سٹرٹیجک سنگ میل، تحقیقی اقدامات اور حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ پریزنٹیشن کے بعد، چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں، لیبارٹریوں اور خصوصی حصوں کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں