تعلیم اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی بنیاد ہیں،مصدق ملک
لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے ،صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ہوگی
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے اور صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ثابت ہوگی، تعلیم اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی بنیاد ہیں، نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ، تحقیق اور جدت کی جانب نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی و تکنیکی ترقی کے لیے پر عزم ہے ۔