سابقہ رنجش ،مخالفین نے شہری کی دکان پر فائرنگ کر دی

 سابقہ رنجش ،مخالفین نے شہری کی دکان پر فائرنگ کر دی

ملز موں نے اجمل کی دکان پر حملہ کیا ،دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے شہری کی دکان پر فائرنگ کر دی۔تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 38 ج ب میں اجمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اس کی دکان پر فائرنگ کردی۔ جس سے دکان میں موجود مشینری بھی ضائع ہوگئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں