کے الیکٹرک اور نیا ناظم آباد میں اشتراک
کراچی (سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک اور نیا ناظم آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی 132 کے وی کا جدید گرڈ اسٹیشن تعمیر کرے گی۔ 189 میگاواٹ کا گرڈ اسٹیشن شہر کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
پہلے مرحلے میں گرڈ اسٹیشن 60 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، جسے دوسرے مرحلے میں بڑھا کر 189 میگاواٹ تک لے جایا جائے گا۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ یہ شراکت داری مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کراچی کو توانائی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم ہے ۔ نیا ناظم آباد کے سی ای او عبدالصمد حبیب نے کہا کہ نیا ناظم آباد کو جدید طرزِ زندگی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ، خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے توانائی کی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔