پنجاب فوڈ اتھارٹی :جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام

پنجاب فوڈ اتھارٹی :جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام

کہروڑ پکا میں کارروائی، 170 لٹر جعلی مشروبات ضبط، 60 لٹر سیرپ تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان کے دوران جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام بنا دی ہے ۔ بستی سیال کہروڑ پکا میں غیر قانونی یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 170 لٹر جعلی فلیور ڈرنکس اور پانی کی بوتلیں ضبط کی گئیں جبکہ 60 لٹر مضر صحت سیرپ تلف کر دیا گیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کر کے یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم معروف برانڈز کی جعلی پانی کی بوتلیں اور جوس تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص سیرپ تلف کر کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور غیر معیاری مشروبات کو ضبط کر لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں