شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ، ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ کیا۔
انہوں نے شہریوں کی رہنمائی اور فوری امداد کے لیے قائم کیے گئے پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تھانوں کی حدود میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جہاں افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔