میانوالی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن
غیر قانونی طور پر تعمیر 11 دکانوں اور ہسپتال چوک میں ایک کمرشل پلازہ سیل
میانوالی (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی میانوالی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انفورسمنٹ آپریشن کیا۔ چیف آفیسر ملک خرم افتخار اور میونسپل آفیسر (پلاننگ) عثمان باجوہ کی نگرانی میں لیاقت بازار میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 11 دکانوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک میں ایک کمرشل پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔میونسپل آفیسر (پلاننگ) عثمان باجوہ کے مطابق یہ جائیدادیں بلدیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مطلوبہ زمین کے استعمال کی تبدیلی کی فیس اور بلڈنگ پلان کی منظوری کی فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیر کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام زیر تعمیر عمارتوں کو آگ سے حفاظت کے مناسب اقدامات کو اپنانا چاہیے اور تعمیراتی مقامات پر حفاظتی معیارات پر عمل کرنا چاہیے ۔ میونسپل کمیٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کوئی بھی تعمیراتی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے میونسپل کمیٹی ضلع کونسل سے ضروری منظوری حاصل کریں۔