ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق، طالبہ سمیت 3زخمی

ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق، طالبہ سمیت 3زخمی

آصف آفاق موٹر سائیکل پرجا رہا تھا اوورلوڈ رکشا نے ٹکر ماردی، موقع پر چل بسا

بورے والا (نمائندہ دنیا) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ طالبہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثات تیز رفتار گاڑیوں اور بے احتیاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 505 ای بی کا رہائشی محمد آصف آفاق خان موٹر سائیکل پر آفاق خان چوک کے قریب جا رہا تھا کہ ایک اوورلوڈ رکشہ نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں ملتان روڈ پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر محمد نگر کے رہائشی خالد کو شدید زخمی کر دیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔تیسرے واقعہ میں معصوم شاہ روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طارق اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں