ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

افطاری کے انتظامات، باورچی خانے اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودہا ریجن سعید اﷲ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا، انہوں نے جیل کے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ،اس موقع پر انہوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر افطاری کے انتظامات، باورچی خانے اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے جیل کی سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں اور آنے جانے والے سامان کی چیکنگ کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود، معیاری خوراک، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں