کے ایچ خورشید عظیم رہنما، اصول پسند سیاستدان تھے ، فیصل راٹھور
عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر ڈٹے رہے ،دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا،برسی پر پیغام
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سابق صدر آزاد کشمیر کے - ایچ خورشید ایک مثالی رہنما تھے ، جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو مقدم رکھا۔ برسی پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک اصول پسند سیاستدان تھے ، جن کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموںو کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تھا۔ کے - ایچ خورشید نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے کشمیری عوام میں سیاسی شعور اجاگر کیا اور انہیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا۔ وہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر ڈٹے رہے اور کسی بھی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا۔ ان کا نظریہ ایک مستحکم کشمیر تھا، جہاں عوا م کو مکمل آزادی اور جمہوری حقوق حاصل ہوں۔