معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا اہم کردار، شازیہ رضوان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وہ اسلام آباد سویٹ ہوم میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔تقریب کا انعقاد اسلام آباد فاؤنڈر لائنز کلب کے زیرِ اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔ سویٹ ہوم پاکستان زمرد خان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سویٹ ہوم کی جانب سے یتیم اور نادار بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔