ہرٹاؤن اور یوسی کو ترقیاتی بجٹ دیا جائے ،امیرجماعت اسلامی کراچی

ہرٹاؤن اور یوسی کو ترقیاتی بجٹ دیا جائے ،امیرجماعت اسلامی کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مرکزی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا اور ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے ہر ٹاؤن وہر یوسی کو ترقیاتی بجٹ دیا جائے ، جیسا کہ ماضی میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں دیا گیا تھا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بدانتظامی اور ناکامی کے باعث شہری شدیداذیت کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہے ، پینے کے پانی کی قلت ہے اور کچرے کے ڈھیر شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہیں۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پاس نکاسی آب کے لیے اربوں روپے کے منصوبے موجود ہیں، مگر 7سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے ۔ 2019 میں شروع ہونے والا پانی کا کے فور منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کا خمیازہ کراچی کے عوام پانی کی عدم فراہمی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ دورے کے دوران نائب امیر کراچی انجینئر سلیم اظہر،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،معاون خصوصی امیر کراچی عبد الوہاب،امیر ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف،ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں