پینے کے پانی کے 193 میں سے122نمونے غیرمعیاری
کوالٹی کی بنیاد پر ایک سیمپل فیل ، سیوریج کی آمیزش کے باعث 121 سیمپل فیل
لاہور (شیخ زین العابدین)شہر کے 193 مختلف علاقوں سے پینے کے پانی کے سیمپل حاصل کیے گئے ، جن میں سے 122 سیمپل غیر معیاری قرار دیے گئے ، جبکہ صرف 71 مقامات کے سیمپل درست پائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق کوالٹی کی بنیاد پر ایک سیمپل فیل ہوا، جبکہ سیوریج کی آمیزش کے باعث 121 سیمپل فیل قرار پائے ۔پرانا بس سٹاپ راوی ٹاؤن، لیڈی ولنگٹن راوی روڈ، اے بلاک فیصل ٹاؤن میں سیوریج ملا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔نظام آباد تاجپورہ، احاطہ مکھن سنگھ مصطفی آباد، بلاک تھری چلڈرن پارک میں واسا کی جانب سے گندا پانی سپلائی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عثمان چوک بادامی باغ، پانی والا تالاب ریسکیو آفس، ٹو سی ون ٹاؤن شپ ،فائیو ڈی ٹو ٹاؤن شپ، نہرو پارک، کاپوریشن کالونی ،تیزاب احاطہ شالیمار ٹاؤن، ایف بلاک نرسری گراؤنڈ گلبرگ ٹو ،ایچ ون جوہر ٹاؤن، رسول پارک شاہدرہ، اے بلاک رحمان پورہ میں سیوریج ملا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں گندا پانی آ رہا ہے وہاں پانی کے پائپ تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے پینے کے پانی میں بہتری آئی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ لاہور میں پینے کا پانی مجموعی طور پر تسلی بخش ہے ۔