بسنت قریب، بجلی انفراسٹرکچر کو بچانے کا تعین نہ ہوسکا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) بسنت کی آمد آمد،بجلی کی بار بار ٹرپنگ روکنے کی حکمت عملی نہ بنائی جا سکی، ذرائع کے مطابق ماضی میں نان سٹاپ پتنگ بازی سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوتا رہا ہے۔
ٹرانسمیشن لائنز،گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسفارمرز کو شدید نقصانات پہنچے ، وحدت روڈ ، راوی روڈ، کوٹ لکھپت گرڈوں کو ہوشربا نقصان پہنچا،مئی 2004 میں 220 کے وی کے بند روڈ سبزہ زار گرڈ سٹیشن میں دھماکا ہو چکا، دھماکے کے نتیجے میں لیسکو کے 132 کے وی 16 گرڈ سٹیشنز بھی بند ہو گئے تھے ،ماضی میں پتنگ بازی سے نقصان سے بچنے کیلئے گرڈ پر جال لگائے جاتے تھے ۔،حساس علاقوں میں ٹرانس میشن اور دیگر لائنز پر پلاسٹک کے پائپ چڑھائے جاتے تھے ، بسنت کیلئے لیسکو کروڑوں کے حفاظتی اقدامات کرنے میں تذبذب کا شکار ہے ،لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تین روزہ بسنت کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔