کمشنر کا جڑانوالہ اور ٹوبہ میں سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

کمشنر کا جڑانوالہ اور ٹوبہ میں سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

ناقص صفائی پر برہم ، پارکوں کا بھی معائنہ،فوڈ سٹریٹ کے قیام پر بریفنگ

فیصل آباد،جڑانوالہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) کمشنرراجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنرندیم ناصراور سپشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب شعیب مرزا کے ہمراہ جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی وانتظامی امور دیکھے ۔ مریضوں سے ادویات ملنے بارے دریافت اور میڈیسن سٹور کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرکے اصلاح کی تاکید کی۔ کمشنر نے جڑانوالہ میں سیوریج کے مسائل حل کیلئے میگا پراجیکٹ پر بریفنگ لی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبہ مارچ2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مرکزی قبرستان میں بھی صفائی کا معائنہ کیا۔بعدمیں کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ گئے اورڈپٹی کمشنر عمر عباس کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا وارڈز میں چادریں اور کمبل صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔انہوں نے معیاری انتظار گاہ بنانے کیلئے 15 یوم کی ڈیڈ لائن دی۔ صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت،مریضوں کو ادویات ملنے ،مشینری چالو ہونے کی تصدیق بھی کی۔انہوں نے ٹیکو پارک کا دورہ کرکے تفریحی سہولیات بڑھانے کی ہدایت کی۔ شکرگنج پارک کا بھی دورہ کیا ،کمشنر نے مریم نوازاوپن ایئر لائبریری بھی دیکھی،سرکاری اراضی پر فوڈ سٹریٹ کے قیام کی پیشرفت پر بریفنگ لی اور پراجیکٹ کو فوری شروع کرنے کی ہدایت کی، جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں