مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام، ملزم دھر لیا گیا
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوشت تلف کردیا، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ میں مضر صحت گوشت لیکر لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جسکے قبضے سے برآمد ہونے والے غیر معیاری گوشت کو تلف کرنے کے ساتھ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔