کٹائی کو ہوائی اڈوں کی عالمی تنظیم ایئرورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت مل گئی
لاہور (نیوزرپورٹر )سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے ۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل میں شمولیت ملنا پاکستان کی ایوی ایشن کے لیے مثبت عمل ہے ۔
عالمی سول ایوی ایشن کے حکام بھی سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کورسز کرانے آتے ہیں۔سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ایوی ایشن سے متعلق 208 بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورس کرائے جاتے ہیں اور اب تک 48 سے زائد ممالک کے سول ایوی ایشن سے منسلک ایوی ایشن ماہرین کو کورسز کرا چکے ہیں۔