پیکٹا کاصوبے میں اپنے ہاسٹلز آؤٹ سورس کرنے فیصلہ

پیکٹا کاصوبے میں اپنے ہاسٹلز آؤٹ سورس کرنے فیصلہ

اسلام آباد میں واقع پیکٹا کا ہاسٹل نمل یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا

لاہور(خبر نگار)پیکٹا نے صوبے بھر میں قائم اپنے ہاسٹلز کو آؤٹ سورس کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتظامی نظام کو بہتر بنانا، ریونیو میں اضافہ کرنا اور ہاسٹلز کے اخراجات میں شفافیت لانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیکٹا حکام کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم تمام پیکٹا ہاسٹلز کو مرحلہ وار آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت اسلام آباد میں واقع پیکٹا کا ہاسٹل نمل یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق آؤٹ سورس کیا جائے گا، جس سے ادارے کی آمدن میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز کے اخراجات اور مصرف میں بھی شفافیت آئے گی۔پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ نجی انتظام کے ذریعے ہاسٹلز میں سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے طلبہ کو بہتر رہائشی سہولتیں میسر آئیں گی۔ یہ اقدام پیکٹا کے مجموعی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں