گلشن حدید میں پانی کا مسئلہ مستقل حل کیا جائے ،منعم ظفر

گلشن حدید میں پانی کا مسئلہ مستقل حل کیا جائے ،منعم ظفر

6کروڑ کی پائپ لائن ناکام، عوام ٹینکر مافیا سے مہنگا پانی خریدنے پر مجبورپولیس تشدد کا شکار کارکنوں کو خراج تحسین، جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

کراچی(سٹی ڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ گلشن حدید کے عوام کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے پانی کی بندش اور بحران کا سامنا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ، تقریباً6کروڑ روپے کی لاگت سے پائپ لائن ڈالی گئی جو کسی کام نہ آئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ گلشن حدید میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ، عوام کب تک ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدتے رہیں گے ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید میں عوامی دعوت افطار اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گزشتہ دنوں اہل کراچی کے حق اور با اختیار شہری حکومت کیلئے سندھ اسمبلی پر دیے جانے والے دھرنے میں وحشیانہ پولیس تشدد کا شکار اور گرفتار کارکنوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جن میں گلشن حدید کے رہائشی حمزہ رمضان بھی شامل تھے ۔منعم ظفر خان نے حمزہ رمضان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔منعم ظفر نے کہا کہ حکومت اور قابض میئر جو واٹر کارپوریشن کے چیئر مین بھی ہیں کی نا اہلی و بد انتظامی اور مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کے باعث آج آدھا شہر پانی سے محروم ہے ، جماعت اسلامی گلشن حدید سمیت شہر بھر کے عوام کے ساتھ ہے ، اہل کراچی کے حق اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں