لوکل روڈ پروگرام: 79ارب سے 1530سکیموں پر کام شروع

 لوکل روڈ پروگرام: 79ارب سے 1530سکیموں پر کام شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ۔۔۔

،اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،دو سالوں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بڑے منصوبوں پر کام کیا، ان میں قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر دو رویہ سڑک، ملتان وہاڑی روڈ، چن دا قلعہ فلائی اوور شامل ہیں، راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پر کام دن رات جاری ہے ،لوکل روڈ پروگرام کے تحت 79 ارب سے 1530 سکیموں پر کام کو شروع کر دیا گیا ہے ، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ماہ جون تک ان سکیموں کو مکمل کر دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں شاہراہوں کی مرمت اور نئی شاہراہیں بنانے کا کام جاری ہے ، پنجاب حکومت نے دوسالوں میں ریکارڈ کام کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں