یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کیلئے 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات

یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کیلئے 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات

فول پروف سکیورٹی کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ رہیں گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، جامع سکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں 19 ایس ایس پیز،ایس پیز،53 ڈی ایس پیز،755 این جی اوز، 4244 ہیڈ کانسٹیبلز،کانسٹیبلز اور 142 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹس، داخلی وخارجی راستوں اور واپسی کے راستوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پرروٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اوربلند عمارتوں پراسنائپرزکی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ رہیں گی جبکہ اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔پولیس چیف نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں