سروسز:آپریشن تھیٹر میں مریض کی ویڈیو بنانے پر کشیدگی

سروسز:آپریشن تھیٹر میں مریض کی ویڈیو بنانے پر کشیدگی

انکوائری رکوانے کیلئے 25ینگ ڈاکٹرز کا ایم ایس آفس پر دھاوے کا الزام

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سروسز ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر میں مریض کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر انکوائری شروع ہونے کے بعد ہسپتال میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ انکوائری رکوانے کے لیے کے 20 سے 25 ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس میں دھاوا بول دیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ذرائع کے مطابق لاہور نیوز کو ایم ایس آفس میں داخل ہونے والے ینگ ڈاکٹرز کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران خورشید پر آپریشن تھیٹر میں مریض کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے ۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران زیدی کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی سے انکوائری میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرائی جاسکتی اور نہ ہی ہم ڈر نے والوں سے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں