واسا افسروں کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد کمی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم آن لائن اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پٹرولیم بحران کے خاتمے تک واسا افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔۔
، ایم ڈی واسا نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی وسائل کے محتاط استعمال اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ادارے کے اخراجات میں کمی لاتے ہوئے وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے ۔فیلڈ آپریشنز کو متاثر کیے بغیر انتظامی اخراجات میں مزید کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی خدمات بلا تعطل جاری رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔