گورنر ہاؤس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی

گورنر ہاؤس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں گورنر سندھ کے خلاف گورنر ہاؤس کو مبینہ طور پر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق درخواست کی۔۔۔

 سماعت کے دوران عدالت کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سوال اٹھانے پر درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔ درخواست واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ یہ درخواست بخش علی پیرزادہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا عہدہ آئینی طور پر غیر سیاسی عہدہ ہے ، تاہم گورنر سندھ نے خود کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں