گھر گھس کر جواں سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گھر گھس کر جواں سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فرحان علی کی بہن گھر میں اکیلی تھی ملزم داخل ہو گیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر جواں سالہ لڑکی کو زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ملٹ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فرحان علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ اکیلی گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اس کی ہمشیرہ کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں