اسلام آباد: چائنیز منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ،ایس ایس پی

 اسلام آباد: چائنیز منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ،ایس ایس پی

ذیشان حیدر کی چائنیز وفد سے ملاقات ،وہیکل سکیننگ سسٹم سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے چائنیز پراجیکٹ اسلام آباد کے وفد سے ملاقات کی، چائنیز منصوبوں کی سکیورٹی، خصوصاً وہیکل سکیننگ سسٹم اور مجموعی حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چائنیز وفد نے منصوبوں پر نصب وہیکل سکیننگ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، جس میں سسٹم کی افادیت، موجودہ طریقہ کار اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی، بریفنگ کے بعد شرکاء نے سکیورٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تجاویز بھی پیش کیں، ایس ایس پی نے کہا کہ چائنیز منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے سکیورٹی کے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے ۔،اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں