اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی عوام آواز اٹھائیں ،عامر مغل
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمغل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درختوں کا قتل عام قابل مذمت ہے ۔۔۔
اس کے قطعی طور پر ذمہ دار ناجائز حکومت ہے ، تینوں ناجائز اراکین قومی اسمبلی ناجائز وزیراعظم اور ناجائز وزیرداخلہ کے ساتھ ملکر اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی عوام اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ درختوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں ۔