مشعال ملک نے یاسین کی رہائی کیلئے امریکہ‘چین سے مدد مانگ لی

مشعال ملک نے یاسین کی رہائی کیلئے امریکہ‘چین سے مدد مانگ لی

معرکہ حق میں فتح سے دنیا میں پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ،تاجروں سے خطاب

راولپنڈی (خبر نگار)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر کے حل اور تہاڑ جیل میں پابند سلاسل یاسین ملک کی رہائی کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپم اور چینی صدر شی سے اپیل کردی ،مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو جو فتح ملی پوری دنیا میں پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ،یہ واحد خطہ ہے جو نیوکلیئر فلش پوائنٹ ہے کشمیر اصل معاملہ ہے سیز فائر تب ہی چل سکتاہے جب کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا ۔صدر چیمبر آف کامر س عثمان شو کت ودیگر تاجروں کے ہمراہ خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ تاجروں کے اظہار یک جہتی پر شکر گزار ہوں ،گلی گلی سے مودی کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی قید سالوں پر محیط ہے عوام کو یاسین ملک کی قید نے بیدار کر دیاہے ،عثمان شوکت نے خطاب کہا کہ یاسین ملک کی قید کشمیری عوام کی رہائی کا سبب بنے گی یاسین ملک کی سزا مودی حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گی،یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں