نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ 2 کلینیکل سکلز امتحان آج سے شروع ہوگا
اسلام آباد(دنیارپورٹ )کونسل ایکٹ 2022 کی شق 18 کے تحت نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ 2 کلینیکل سکلز امتحان 24 تا 25 جنوری اور 31 جنوری تا 1 فروری کو منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ۔۔۔
امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیرِ اہتمام ہوگا۔ تمام اہل امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی مرکز پر بروقت پہنچیں۔ تھیوری اور CSE دونوں حصوں میں کامیابی کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے ۔