اسلام آباد میں 26جنوری سے کاغذی سٹیمپ پیپر ختم

 اسلام آباد میں 26جنوری سے کاغذی سٹیمپ پیپر ختم

پیر سے ای سٹیمپنگ کا نظام باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں 26 جنوری سے ای سٹیمپنگ کا نظام باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی جانب سے فیڈرل ٹریژری آفس کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق اسلام آباد میں کاغذی سٹیمپ پیپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ، خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 26 جنوری سے کسی بھی قسم کے کاغذی سٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 26 جنوری سے پہلے جاری کیے گئے سٹیمپ پیپرز کو ان کی میعاد ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں سٹیمپ ڈیوٹی کے انتظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کاروباری عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں