رانا ثنا کے ملازمین سے مذاکرات مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کی کال پر وزارت خزانہ کیو بلاک سے پاک سیکرٹریٹ چوک تک نکالی جانے والی ریلی کے نتیجے میں وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ مشیر برائے وزیراعظم کی سربراہی میں آگیگا پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے وفد کو یقین دلوایا اور ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کو ہدایات دی کہ ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ ریگولرائزیشن پرائیویٹائزیشن اور رول 17 اے کے حوالے سے ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ سے بات کر کے اس مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کیا جائیگا، ملازمین صبر استقامت سے کام لیں۔