دنیا کی خبر پر اسلام آباد میں فائر سیفٹی ہیزرڈ کنٹرول کا سروے مکمل

دنیا کی خبر پر اسلام آباد میں فائر سیفٹی ہیزرڈ کنٹرول کا سروے مکمل

6500عمارات میں سے زیادہ تر نے فائر سیفٹی پلان کی منظوری نہیں لی ،بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)روز نامہ دنیا کی خبر پر وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس لینے اور چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت دینے پر اسلام آباد میں فائر سیفٹی ہیزرڈ کنٹرول کے حوالے سے سروے مکمل کر لیا۔ کل 6500عمارات کا سروے کیا گیا۔ سروے کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے زیادہ تر عمارات کے فائر سیفٹی پلان کی منظوری نہیں لی گئی اور ان عمارات کی فائر سیفٹی کے تکمیلی سرٹیفیکیٹس بھی جاری نہیں ہوئے۔ سروے کے دوران 300 سرکاری عمارات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

یہ تفصیلات چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران بتائی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمارات کے مالکان و قابضین کو ہدایت کی جائے کہ وہ فائر سیفٹی اینڈ ہیزڈ کنڑول کے حوالے سے سرٹیفیکیٹس پندرہ دن کے اندر سی ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ونگ کے متعلقہ دفاتر میں جمع کروائیں۔ بصورت دیگر ہدایات کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف سی ڈی اے آرڈیننس اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020(ترمیم شدہ 2023) کے تحت قانونی کارروائی کا اختیار استعمال کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں