سوسے زائد ریلوے مسافر جعلی و بغیر ٹکٹ سفرکرتے پکڑے گئے

 سوسے زائد ریلوے مسافر جعلی و بغیر ٹکٹ سفرکرتے پکڑے گئے

مسافر رحمن بابا،تیزگام ، جعفر ایکسپریس سے سفر کر رہے تھے ،انکوائری کا فیصلہ تحقیقات جا ری ہیں ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائیگا ،ڈی سی اوراولپنڈی

راولپنڈی(خاورنوازراجہ )راولپنڈی ریلوے سے جعلی ٹکٹوں پر سفر کرنے کا انکشاف ہواہے ۔ رحمان بابا ، تیزگام اورجعفر ایکسپریس پر چھاپہ مارکر 100 سے زائد مسافروں کو بغیر ٹکٹ اور جعلی کیو آر کوڈکے ذریعے سفر کرنے پر پکڑاگیا ، ریلوے حکام نے معاملہ کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا جبکہ راولپنڈی میں مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ راولپنڈی سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرینوں میں جعلی اوربغیر ٹکٹوں کے سفر کرنے کاانکشاف ہوا ،جس پر ریلوے راولپنڈی کی ڈی سی او مریم لودھی کی سربراہی میں رحمان بابا ، جعفر ایکسپریس اورتیزگام میں مسافروں کو چیک کیا گیا تو 100 سے زائد مسافر بغیر ٹکٹ اور جعلی کیو آر کوڈ کے ذریعے سفر کرتے پا ئے گئے ۔تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے یہ ٹکٹ کس سے اورکہاں سے خریدے ۔ ڈی سی او مریم لودھی نے رابطے پر تصدیق کی کہ سو سے زائد مسافروں کو پکڑا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیاجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں