علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مجلس فکر و ادب کا باقاعدہ قیام
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں علمی، فکری اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مجلسِ فکر و ادب کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔
فورم کا افتتاح کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی نے کیا۔مجلس کے قیام کا بنیادی مقصد اساتذہ، محققین اور طلبہ کو فکری مکالمے ، تحقیقی مباحث اور تخلیقی و ادبی سرگرمیوں کے لیے ایک مؤثر، منظم اور پائیدار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔