عوام کی فلاح و بہبودحکومت کی اولین ترجیح ،فیصل ممتاز
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے منگ، تھوراڑ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو بنیادی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبودحکومت کی اولین ترجیح ہے اور منگ، تھوراڑ جیسے علاقوں کی ترقی کے بغیر ریاست کی مجموعی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے ۔