ہائی کورٹ،9سالہ طالبہ ریپ کیس میں بریت کا فیصلہ کالعدم، ملزم گرفتار
راولپنڈی(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے 9 طالبہ زیادتی کے بری کئے گئے ملزم کا بریت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔
ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ منسوخ کر کے واپس بھیجا تو سیشن جج نے پھر بری کر دیا۔ہائی کورٹ نے متاثرہ طالبہ کی بیوہ ماں کی سزا دینے کی اپیل منظور کر لی، مجرم اعظم کو عمر قید 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ہوگئی۔