راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ضلع چکوال میں صفائی مہم جاری
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ضلع چکوال اور اس کی تحصیلوں کلر کہار اور چوا سیدن شاہ میں صفائی کے فرائض کو بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کیا جا سکے۔
چکوال میں 838 ورکرز روزانہ صفائی کے مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔، فلیٹ کی 161 چھوٹی بڑی گاڑیاں، 1546 ویسٹ کنٹینرز، 32 ویسٹ انکلوژرز، ایک ٹی سی پی اورایک لینڈ فل سائٹ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ روزانہ تقریباً 260 ٹن کوڑا اٹھایا جا رہا ہے اور اب تک 4185 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے ۔