امن و امان کی خراب صورتحال بلوچستان میں ایچ اے ٹی اور یو ایس اے ٹی کے ٹیسٹ ملتوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبہ بلوچستان کے امیدواروں کے لیے ایچ اے ٹی اور انڈرگریجویٹ سٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) ملتوی کر دیئے ہیں۔
یہ ٹیسٹ آج یکم فروری کو ہونا تھے ۔ایچ ای سی ترجمان کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں یہ ٹیسٹ حسبِ معمول اپنے مقررہ تاریخ، وقت اور مراکز پر ہوں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی سرکاری ویب سائٹس پر کر دیا جائے گا۔