مری ،پانی و سیوریج بلوں میں اضافہ ،صارفین کا احتجاج

مری ،پانی و سیوریج بلوں میں اضافہ ،صارفین کا احتجاج

بلوں میں شامل فکسڈ چارجز بلنگ، پرنٹنگ اور انتظامی اخراجات سے متعلق ہیں ،ادارہ

  مری(نمائندہ دنیا) واسا مری کی پانی و سیوریج بلنگ پر صارفین کا شدید احتجاج ،بھاری بلوں پر تشویش، سیوریج اور نکاسیٔ آب کا مکمل نظام واسا مری کے زیرِ انتظام ہونے کے باعث پانی کے بل کا 71 فیصد سیوریج ڈرینیج چارجز کی مد میں وصول کیا جا رہا ہے ،ادارے کا کہنا ہے کہ بلوں میں شامل فکسڈ چارجز بلنگ، پرنٹنگ اور انتظامی اخراجات سے متعلق ہیں جبکہ 1 تا 5 مرلہ گھریلو صارفین کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے دی گئی سبسڈی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں شامل ہے ،دوسری جانب پانی کے بلوں میں گنا اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بغیر میٹر ریڈنگ اور واضح یونٹ تفصیل کے بھاری بل عوام پر ظلم ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں