جرگہ میں فائرنگ ،2افراد قتل

جرگہ میں فائرنگ ،2افراد قتل

راولپنڈی(خبر نگار) گلستان کالونی میں لین دین کے معاملے پر جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد قتل کر دئیے گئے۔

حسن بٹ اور عثمان وغیرہ ضلع کچہری میں سٹامپ پیپر اور فوٹو سٹیٹ کا کام کرتے تھے، بدھ کی شام لین دین کے معاملے پر جرگہ ہوا جس میں کو ئی فیصلہ نہ ہو سکا ، باہر نکلے تو حسن بٹ نے فائرنگ کر کے عثمان ظہیر اور محمد سیام کو قتل کر دیا اورفرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں