تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موٹر سائیکل  حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پھلاڑی اڈاکے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق اور والدہ شدید زخمی ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ اللہ دتہ اور اس کا18 سالہ بیٹا نوید احمد شامل ہیں، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار افراد کا تعلق گاؤں دروٹ سے بتایا گیا ہے۔ جو تلہ گنگ جا رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں