آزادی کی جدوجہد میں کشمیر یوں کیساتھ ہیں ،سٹی ہا ؤسنگ سوسائٹی
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، احسن زاہد
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم کے سینئر جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ احسن زاہد نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دشمن کے ہاتھوں میں دینا کسی صورت گوارہ نہیں ، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ کشمیری کئی دہا ئیوں سے بھارتی ظلم وجبرکا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ، ہم ان کی جرأت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،کشمیر کی آزادی تک کشمیر یوں کی جدوجہد میں ان کیسا تھ ہیں ،کشمیر یوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جا ری رکھی جا ئے گی۔